ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں نوراسپورٹس سینٹر کی جانب سے سینٹر کے سرپرست دامدا حسن شبر کی تہنیت  

بھٹکل میں نوراسپورٹس سینٹر کی جانب سے سینٹر کے سرپرست دامدا حسن شبر کی تہنیت  

Tue, 22 Dec 2020 20:01:37    S.O. News Service

بھٹکل:22؍دسمبر (ایس اؤ نیوز) نور اسپورٹس سنٹر بھٹکل  کی جانب سے  سینٹر کے سرپرست  دامدا حسن شبر صاحب کی ان کے گھر پر پہنچ کر تہنیت کی گئی اور انہیں  سپاس نامہ پیش کیا گیا۔ تہنیت قبول کرنے کے بعد  شبر صاحب  نے نورمسجد اور سنٹر کو سماجی میدان میں بہت ہی اہم قرار دیتے ہوئے کہاکہ نور مسجد اور نورسنٹر کے زیر اہتمام بہت بڑا کام انجام دیا جاسکتاہے۔ چونکہ نور مسجد کا علاقہ  بھٹکل  کے مرکز میں واقع ہے ،  یہاں عوام کی کافی چہل پہل  رہتی ہے،ہر مذہب و ملت کے لوگ  اس علاقہ میں آتے جاتے رہتے ہیں اس کی بنیاد پر کئی ایک یک جہتی اور سماجی کاموں کو بحسن و خوبی انجام دیاجاسکتاہے۔انہوں نے  نوجوانوں سے کہاکہ جو بھی قوم وملت کی خدمت کرنا چاہتا ہےوہ جوش و جذبے کے ساتھ کرے، آج کاکام کل پر نہ ٹالے، اور نتیجہ اللہ پر چھوڑ دیں۔ آپ کو بس کام کرنا ہے صلہ اللہ سے ملے گا۔

اس موقع پر نوراسپورٹس سنٹر کے صدر آصف دامودی ، جنرل سکریٹری عبدالسمیع صدیق، قمرسعدا، خلیل ادیاور، ذیشان خطیب، مولانا محمد امین  رکن الدین ندوی ، نعیم لونا، فیصل آرمار، سمیر آرماروغیرہ موجود تھے۔


Share: